طالبان نے ایران سے درآمدات پر ٹیکس میں 70٪ کمی کر دی، حکومت بدلنے پر رکنے والی ایرانی تیل کی درآمد بھی شروع
ایران نے افغانستان کو تیل اور گیس کی برآمد شروع کر دی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ ترسیل کی درخواست امارات اسلامیہ افغانستان کی جانب سے کی گئی تھی، جسے قبول کرتے ہوئے فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
ایرانی تیل مصنوعات کی برآمدی تنظیم کے رکن نے برطانوی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران ملک میں تیل و گیس کی برآمد جاری رکھ سکتا ہے، معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ رکن کا کہنا تھا کہ حکومت کے بدلنے پر تاجروں میں غیر یقینی صورتحال تھی، جسے نئی حکومت کی جناب سے پیغام نے دور کر دیا اور ایران نے برآمدات شروع کر دی ہیں۔
مختلف میڈیا خبروں کے مطابق غیر یقینی صورتحال کے باعث افغانستان میں تیل کی قیمتیں 900 ڈالر ٹن تک پہنچ گئی تھیں۔
دوسری طرف طالبان نے ایران کے ساتھ تجارت میں عوام کو سہولت دیتے ہوئے چنگی ٹیکس میں 70٪ کی حد درجہ کمی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی افغانستان کو برآمدات ک...