عمران حکومت نے مودی اورعالمی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے: افغان طالبان اور ہندوستان مخالف گروہوں پر مزید پابندیاں عائد
پاکستان نے جمعہ کی شب ہندوستان اور مغربی ممالک کو ناپسند درجنوں افراد پر مالی، سفری اور دیگر پابندیاں عائد کی ہیں، فہرست میں طالبان کے وہ رہنما بھی شامل ہیں جو افغان امن مذاکرات میں شامل ہیں، اور ماضی میں طالبان حکومت میں وزراء اور اضلاع کے گورنر رہ چکے ہیں۔ نمایاں افراد میں ملا عبدالغنی برادر اور حقانی نیٹ ورک کے موجودہ سربراہ سراج الدین حقانی سمیت گروہ کے 88 سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔
پابندی کا شکار افراد کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں، ان کے کھاتے منجمد کر دیے گئے ہیں، ان پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جبکہ ہتھیار رکھنے اور خریدنے پر بھی پابندی ہو گی۔،
مختلف عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کا اقدام فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (یف اے ٹی ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر سیاہ فہرست میں ڈالے جانے سے بچنے کی کوشش میں کیا گیا ہے۔ پیرس میں قائم ادارے کی سیاہ فہرست میں شامل ہونے کا...