کورونا کی برطانوی قسم 149، جنوبی افریقی 102، برازیلی 59 اور ہندوستانی قسم 53 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت کی حکومتوں سے اصولوں پر کاربند رہنے کی درخواست
عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم 53 ممالک میں پھیل چکی ہے، جبکہ کچھ دیگر اداروں نے 60 ممالک کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الاقوامی ادارہ صحت کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی قسم عالمی سطح پر وبا سے متاثر ہونے اور اموات کی شرح میں کمی کے باوجود پھیل رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چار ہفتوں کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کے عمومی عالمی رجحان میں کمی کے باوجود کچھ ممالک میں اموات کی تعداد بڑھی ہے۔
گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیماروں کی تعداد میں 14 فیصد اور اموات میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر 41 لاکھ نئے متاثرین اور 84 ہزار اموات کا اندراج ہوا۔
عالمی ادارہ صحت وائرس کی ہندوستانی قسم کی شدت اور اس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کر رہا ہے، اب تک کی تحقیقات...