Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کورونا کی برطانوی قسم 149، جنوبی افریقی 102، برازیلی 59 اور ہندوستانی قسم 53 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت کی حکومتوں سے اصولوں پر کاربند رہنے کی درخواست

عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم 53 ممالک میں پھیل چکی ہے، جبکہ کچھ دیگر اداروں نے 60 ممالک کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی ادارہ صحت کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی قسم عالمی سطح پر وبا سے متاثر ہونے اور اموات کی شرح میں کمی کے باوجود پھیل رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چار ہفتوں کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کے عمومی عالمی رجحان میں کمی کے باوجود کچھ ممالک میں اموات کی تعداد بڑھی ہے۔

گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیماروں کی تعداد میں 14 فیصد اور اموات میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر 41 لاکھ نئے متاثرین اور 84 ہزار اموات کا اندراج ہوا۔

عالمی ادارہ صحت وائرس کی ہندوستانی قسم کی شدت اور اس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کر رہا ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ہندوستانی قسم کے پھیلاؤ کی رفتار بہت زیادہ ہے۔

عالمی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی کووڈ-19 اب تک سامنے آنے والی دیگر اقسام کے مقابلے میں کم ممالک میں موجود ہے۔ اب تک 149 ممالک میں برطانوی قسم، 102 میں جنوبی افریقی اور 59 میں برازیلی قسم کے پھیلاؤ کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی قسم کے علاوہ عالمی ادارہ صحت وائرس کی دیگر 6 اقسام پر بھی تحقیق کررہا ہے۔ ان میں سے دو امریکی، تین برازیلی اور ایک ایک فرانس اور فلپائن سے بتائے جا رہے ہیں۔

متعدد نئی اقسام کے سامنے آنے کے باوجود عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ وائرس میں مزید تغیر ممکن ہے لہٰذا حکومتیں نئے تغیرات کا مقابلہ کرنے میں مددگار طریقوں اور عالمی حکمت عملی کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

6 + 13 =

Contact Us