روسی معیشت کورونا کے بعد امید سے کئی بہتر کارکردگی دکھائے گی: عالمی بینک
عالمی بینک نے کورونا وباء کے فوری بعد روسی معیشت میں بہتری کی پیشنگوئی کی ہے، بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی معیشت میں امید سے زیادہ بڑھوتری کا امکان ہے۔
بینک کا کہنا ہے کہ شہریوں اور سرمایہ کاروں کا معیشت پہ اعتماد دیکھنے میں آیا جس سے روسی معیشت میں بحالی کے اشارے دیکھنے کو ملے ہیں، ایسے میں اگر ملک وباء کی تیسری لہر سے محفوظ رہا تو جلد ملکی پیداوار 3٪ سے بھی بڑھ جائے گی، جو پہلے دیے اشاروں سے کئی زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ کورونا تالہ بندی کے باعث 2022 کے لیے روسی معیشت کا حجم 2 اعشاریہ 4٪ تک امید کیا جا رہا تھا لیکن اب 3 اعشاریہ 2 تک جانے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ تاہم ماہرین ابھی بھی کچھ حوالوں سے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر عوام کو بروقت ویکسین نہ لگی اور دوبارہ تالہ بندی کی صورتحال پیدا ہوئی تو معیشت میں گراوٹ یقینی ہو گی، اس کے علاوہ بینکوں یا مالیاتی اداروں کی...