Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روسی معیشت کورونا کے بعد امید سے کئی بہتر کارکردگی دکھائے گی: عالمی بینک

عالمی بینک نے کورونا وباء کے فوری بعد روسی معیشت میں بہتری کی پیشنگوئی کی ہے، بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی معیشت میں امید سے زیادہ بڑھوتری کا امکان ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ شہریوں اور سرمایہ کاروں کا معیشت پہ اعتماد دیکھنے میں آیا جس سے روسی معیشت میں بحالی کے اشارے دیکھنے کو ملے ہیں، ایسے میں اگر ملک وباء کی تیسری لہر سے محفوظ رہا تو جلد ملکی پیداوار 3٪ سے بھی بڑھ جائے گی، جو پہلے دیے اشاروں سے کئی زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ کورونا تالہ بندی کے باعث 2022 کے لیے روسی معیشت کا حجم 2 اعشاریہ 4٪ تک امید کیا جا رہا تھا لیکن اب 3 اعشاریہ 2 تک جانے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ تاہم ماہرین ابھی بھی کچھ حوالوں سے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر عوام کو بروقت ویکسین نہ لگی اور دوبارہ تالہ بندی کی صورتحال پیدا ہوئی تو معیشت میں گراوٹ یقینی ہو گی، اس کے علاوہ بینکوں یا مالیاتی اداروں کی جانب سے تذبذب کی صورتحال بھی معاشی پہیے کے چلنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک کے دیے گئے اشارے روسی حکومت اور آئی ایم ایف سے کم ہیں۔ روسی حکومت 3 اعشاریہ 4 جبکہ آئی ایم ایف 3 اعشاریہ 9 فیصد بڑھوتری کے اشارے دے چکی ہے۔

مقامی بینکوں کے مطابق تیل اور گیس کی فروخت سے آئندہ تین ماہ میں معیشت کو فوری سہارا ملے گا، جس سے آئندہ تین ماہ میں اشیاء خوردونوش اور دیگر مارکیٹوں میں تیزی دیکھنے میں آئے گی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

7 − five =

Contact Us