عراق سے 2003 سے اب تک 150 ارب ڈالر سمگل ہونے کا انکشاف، حکومت قانون سازی کے لیے سرگرم: سماجی حلقوں کا حکومتی سنجیدگی کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار
عراق سے 2003 سے لے کر اب تک تقریباً 150 ارب ڈالر کی غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ عراقی صدر برھم صالح نے ملک میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے نیا قانون متعارف کرواتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ صدر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک عراق تیل سے حاصل ہونے والی کل کمائی ایک کھرب ڈالر کے قریب تھی جس میں سے ایک محتاط اندازے کے مطابق 150 ارب ڈالر غیر قانونی طریقوں سے مگربی ممالک میں منتقل کیا گیا، اور اسکا کوئی سراغ بھی نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔ انہوں نے عراقی پارلیمنٹ سے نئے قانون پر جلد عملدرآمد کروانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وسیع پیمانے پر ہونے والے خسارے سے بچا جاسکے گا۔
صدر نے پارلیمنٹ میں جو قانونی مسودہ پیش کیا ہے اس کے مطابق 5 لاکھ ڈالر سے زائد رقم کی لین دین اور 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت والے بینک کھاتوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ایک مقامی سکیورٹ...