
اہلِ عرب اور اسلام کا تصورِ تاریخ
مہمان تحریر - خورشید ندیم
کیا اہلِ عرب جانتے ہیں کہ اللہ نے اُن پر ایک ذمہ داری ڈالی ہے اور اگر انہوں نے یہ ذمہ داری ادا نہ کی تو اس کے نتائج آخرت ہی میں نہیں، اسی دنیا میں سامنے آنے ہیں؟
مطالعہ تاریخ کے دو منہج ہمارے سامنے ہیں۔ ایک مذہبی اور دوسرا غیرمذہبی۔ غیرمذہبی منہج میں ماضی کے واقعات کا، اس پہلو سے جائزہ لیا جاتا ہے کہ وہ کون سے سماجی، معاشی، مذہبی یا ماحولیاتی عوامل تھے جو بڑے واقعات کا سبب بنے۔ تاریخ کا رخ تبدیل کرنے میں جن اقوام نے قائدانہ کردار ادا کیا، ان کی خصوصیات کیا تھیں۔ یوں ان سب کو ملا کر تبدیلی کا ایک پیٹرن دریافت کیا جاتا ہے۔ پھر اس کا اطلاق کرتے ہوئے، مستقبل کے واقعات کے بارے میں پیش گوئی کی جاتی ہے۔ یہ تمام تر قیاس ہے۔
دوسرا تصورِ تاریخ ما بعدالطبیعیاتی یا مذہبی ہے۔ اسی کو ہم مکافاتِ عمل جیسے عناوین کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ مذہب کا دعویٰ ہے کہ اس کا منبعِ ...