بانکے رام سے محمد ضیاء الرحمٰن بننے والے عظیم عالم – جامعہ مدینہ کے مدرس وفات پا گئے
ہندوستانی شہر اعظم گڑھ کے ایک امیر گھرانے میں پید ہونے والے بانکے رام جو اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر ہندو مت سے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور عظیم عالم محمد ضیا الرحمٰن اعظمی ٹھہرے، 77 سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے ہیں۔
ضیا الرحمان اعظمی 1943ء میں پیدا ہوئے، 16 برس کی عمر میں ہندی میں ترجمہ کی گئی کتاب ’دینِ حق‘ سے اسلام کے مطالعے کا آغاز ہوا اور یوں جماعت اسلامی، خصوصاً علامہ مودودی اور دیگر علماء کی کتابوں سے متاثر ہو کر بالآخر 1960ء میں اسلام قبول کرلیا۔
اہل خانہ نے جادو کہہ کر علاج معالجے بھی کروائے سختیوں کے پہاڑ توڑتے، ذدوکوب کیا اور گھر بدر بھی کیا تاہم حق کو پانے کے بعد اس سے منہ پھر لینا ان کی طبیعت میں نہ تھا۔ یوں یہ سفر سوالات اٹھانے والے ایک جوان سے معروف عالم دین پر جا کر ختم ہوا۔
علامہ اعظمی کو قریب سے جاننے والے کہتے ہیں کہ وہ ایک ہندو گھرانے...