عمران کابینہ کا دوہری شہریت والے کو انتخابات لڑنے کے اجازت کا متنازعہ فیصلہ
عمران خان حکومت نے انتہائی متنازعہ قانونی مسودے کی منظوری دیتے ہوئے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوانتخابات لڑنےکی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت کےحامل پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے سے متعلق بل کی منظور دی ہے۔ جس کی اس سے قبل کابینہ کمیٹی برائے قانون مقدمات نے مخالفت سختی سے مخالفت کی تھی جبکہ متعدد وزراء نے بھی اجلاس کے دوران بل کی مخالفت کی تاہم عمران خان کابینہ نے نہ صرف وزراء بلکہ کابینہ کمیٹی کی مخالفت کے فیصلے کو بھی رد کرتے ہوئے بل منظور کر لیا ہے۔
اجلاس میں آئین کی شق 63 ون سی کو تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
بل کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل برائے وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔...