غیر منصفانہ معاشی نظام: 25 خاندانوں کی دولت میں کورونا کے باوجود ریکارڈ اضافہ
دنیا میں صرف 25 خاندانوں کی مشترکہ دولت ایک اعشاریہ 4 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور کورونا کی عالمی وبا کے باعث ہونے والی کساد بازاری بھی ان کی دولت میں اضافے کو روک نہیں سکی ہے۔
معیشت کے حوالے سے تجزیے پیش کرنے والی معروف امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ نے دنیا کے 25 امیرترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے۔
یہ 25 خاندان مختلف صنعتوں جن میں ذرائع ابلاغ، زرعت، اور کاروباری کمپنیوں سمیت تیل کی تجارت جیسے منافع بخش کاروباروں سے وابستہ ہیں۔
فہرست میں پہلے نمبر پر 215 ارب ڈالرکے ساتھ امریکہ کا 'والٹن' خاندان ہے جو وال مارٹ سپر اسٹوروں کا مالک ہے۔ بلوم برگ کے مطابق والٹن خاندان کی اب تیسری نسل دنیا بھر میں پھیلے 11 ہزار سے زائد سپر اسٹوروں کی مالک ہے۔
دوسرے نمبر پر امریکہ کی 'مارس' فیملی ہے جو کہ مارس کے نام سے مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کی مالک ہ...