Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

غیر منصفانہ معاشی نظام: 25 خاندانوں کی دولت میں کورونا کے باوجود ریکارڈ اضافہ

دنیا میں صرف 25 خاندانوں کی مشترکہ دولت ایک اعشاریہ 4 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور کورونا کی عالمی وبا کے باعث ہونے والی کساد بازاری بھی ان کی دولت میں اضافے کو روک نہیں سکی ہے۔ 

 معیشت کے حوالے سے تجزیے پیش کرنے والی معروف امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ نے دنیا کے 25 امیرترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے۔

یہ  25 خاندان مختلف صنعتوں جن میں ذرائع ابلاغ، زرعت، اور کاروباری کمپنیوں سمیت تیل کی تجارت جیسے منافع بخش کاروباروں سے وابستہ ہیں۔

فہرست میں پہلے نمبر پر 215 ارب ڈالرکے ساتھ امریکہ کا ‘والٹن’ خاندان ہے جو وال مارٹ سپر اسٹوروں کا مالک ہے۔ بلوم برگ کے مطابق والٹن خاندان کی اب تیسری نسل دنیا بھر میں پھیلے 11 ہزار سے زائد سپر اسٹوروں کی مالک ہے۔

دوسرے نمبر پر امریکہ کی ‘مارس’ فیملی ہے جو کہ مارس کے نام سے مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کی مالک ہے، مارس فیملی کے اثاثوں کی مالیت 120 ارب امریکی ڈالر ہے جو کہ پہلے نمبر پر موجود  والٹن خاندان سے کہیں کم ہے۔

تیسرے نمبر پر امریکہ کا صنعت کار خاندان ‘کوچ’ ہے جو کہ 109 ارب ڈالر کا مالک ہے،کوچ انڈسٹری  نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں تیل، توانائی اور کیمیکل سمیت دیگر صنعتی شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوتھے نمبر پر سعودی عرب کا شاہی خاندان ہے جس کا ذریعہ آمدنی تیل ہے اور اس کے پاس 95 ارب امریکی ڈالر کے اثاثے ہیں۔

پانچویں نمبر پر بھارت کا امبانی خاندان ہے  جو کہ ریلائنس انڈسٹریز کے نام سے مختلف شعبوں میں کام کررہا ہے اور اس کی دولت 81.3 ارب امریکی ڈالر ہے۔

اس کے علاوہ فہرست میں لی خاندان 25 ویں نمبر ہے جو کہ معروف الیکٹرانک کمپنی سام سنگ کا مالک ہے، خاندان کے پاس 29 ارب امریکی ڈالر کے اثاثے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seventeen − six =

Contact Us