فرانس کا مغربی افریقہ میں داعش کے کمانڈو عدنان الصحراوی کو مارنے کا دعویٰ
فرانسیسی صدر ایمینؤل میخرون نے افریقی ریکستان صحارا میں داعش کے اہم کمانڈو کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اپنے بیان میں فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ داعش سے وابستہ ایک گروہ مالی اور نائیجیر کی سرحد پر متحرک تھا، جس کے سربراہ عدنان ابو والد الصحراوی کو علاقے میں موجود فرانسیسی افواج نے خصوصی آپریشن میں مار دیا ہے۔ یورپی ملک کے صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق الصحراوی نے 2015 میں داعش سے تعلق جوڑا اور یہ ساحل کے علاقے میں مغربی افواج پر متعدد حملوں میں ملوث رہا ہے، جس میں 2017 میں ٹونگو ٹونگو کے علاقے میں امریکی افواج پر ہونے والا بڑا حملہ بھی شامل تھا، حملے میں 4 امریکی اور 5 نائیجیری فوجی مارے گئے تھے۔ گروہ نے کئی ماہ بعد حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور غیر ملکی افواج کو وہاں سے نکل جانے کی تنبیہ کی تھی۔ امریکہ نے الصحراوی کو ما...