فرانس کی جمہوریہ وسط افریقہ میں سیاسی مداخلت کا سلسلہ جاری: حمایت یافتہ صدر کے لیے جنگی جہاز بھیج دیے – صدر میخرون نے جواز میں کہا کہ اقوام متحدہ کی مشاورت اور افریقی صدر کی درخواست پر اقدام اٹھایا
فرانس نے جمہوریہ وسط افریقہ میں آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل اپنے حمایت یافتہ امیدوار کے حق میں طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر نے جنگی جہازوں کا ایک بیڑہ افریقہ بھیجا جس نے جمہوریہ وسط افریقہ کی فضاؤں میں پرواز کر کے مخالفین کو خصوصی پیغام دیا۔
اپنے جواز میں فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ مخالفین ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے جنگی جہاز افریقی ملک کے صدر کی درخواست پر بھیجے ہیں۔ صدر میخرون کا کہنا ہے کہ جمہوریہ وسط افریقہ کے سابق صدر فاؤسٹین آرچانج تودیرا نے بروز بدھ ان سے فون پر مدد کی درخواست کی تھی۔
فرانسیسی صدر نے اپنی وضاحت میں مزید کہا ہے کہ طاقت کا مظاہرہ اقوام متحدہ کی امن افواج کی مشاورت سے کیا گیا ہے، اس دوران صدر میخرون نے حزب اختلاف کے نمائندہ اور سابق صدر فرانکوئس بوزیزے کی جانب سے جنگجوؤں کی حمایت پر مذمت بھی ک...