فیس بک نے تشدد پر اکسانے کا الزام لگا کر برمی فوج کا سرکاری مصدقہ صفحہ بند کر دیا
فیس بک نے برما کی فوج کا مصدقہ نشریاتی صفحہ بند کر دیا ہے۔ فیس بک کا الزام ہے کہ صفحے سے تشدد پر اکسایا جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں برمی فوج نے منتخب حکومت کا تحتہ الٹتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے خلاف شہریوں کا ایک حلقہ مسلسل احتجاج کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال میں اب تک دو شہریوں کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔
فیس بک نے اپنے اقدام میں انہی ہلاکتوں اور صفحے پر شہریوں کو مظاہرے سے روکنے کا جواز بنا کر سرکاری فوج کے مصدقہ صفحے کو بند کیا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ فوج کی ابلاغ عامہ کی ٹیم مسلسل فیس بک کی ہدایات کی خلاف ورزی کر رہی تھی، اسے تشدد پر اکسانے اور شہریوں کو نقصان میں معاونت پر بند کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ برما کی فوج عمومی طور پر تات مادو کے نام سے جانی جاتی ہے، جس نے یکم فروری کو آںگ سان سوچی کی حکومت کا تحتہ الٹتے ہوئے اق...