فیس بک کی ایک بار پھر پاکستانی صارفین کے خلاف متعصبانہ کارروائی، سینکڑوں کھاتے و صفحات حذف کر دیے
گزشتہ روز فیس بک نے ایک آن لائن بلاگ کے ذریعے خبر دی ہے کہ اس نے پاکستان سے چلائے جانے والے سینکڑوں ایسے فیس بک اور انسٹا گرام کھاتوں/اکاؤنٹ کو حذف کیا ہے جو اس کے خیال میں 'منظم و غیر مصدقہ' رویے کے مرتکب ہورہے تھے۔
بلاگ کے مطابق حذف کیے جانے والے کھاتوں میں 453 فیس بک کے کھاتے، 103 فیس بک صفحات، 78 فیس بک گروہ اور 107 انسٹا گرام کے کھاتے شامل ہیں۔ فیس بک کے مطابق حذف کیے جانے والے کھاتے/صفحات/گروہ پاکستان کے اندر سے کام کر رہے تھے، تاہم ان میں سے بعض فیس بک گروہ یہ تاثر دے رہے تھے کہ وہ ہندوستان سے چل رہے ہیں۔
بقول فیس بک حذف کیے جانے والے اکثر کھاتے ایسے بھی تھے جو ہندوستان سے چلائے جانے والے اسلام اور پاکستان مخالف کھاتوں اور صفحات سے متعلق فیس بک کو آگاہ کرتے تھے۔ یعنی وہ نفرت آمیز مواد شائع کرنے والے کھاتوں کی نشاندہی میں فیس بک کی مدد کر رہے تھے، تاہم فیس بک نے انہی...