فیس بک نے کووڈ-19 کا علاج تجویز کرنے پر وینزویلا کے صدر کا کھاتہ ایک ماہ کے لیے منجمند کر دیا
فیس بک کی غیرلبرل سیاسی رہنماؤں کی آواز دبانے کی متعصب پالیسی جاری ہے، امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی کا نیا شکار وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو بنے ہیں، جن کے کھاتے کو فیس بک نے 1 ماہ کے لیے کسی بھی قسم کی اشاعت سے روک دیا ہے۔
وینزویلا کے صدر کا فیس بک کھاتہ کورونا وباء کے خلاف ایک ممکنہ علاج تجویز کرنے پر عارضی طور پر منجمند کیا گیا ہے۔ صدر مادورو نے کارواتیویر نامی ایک جڑی بوٹی کو کووڈ-19 کے خلاف مؤثر تجویز کیا تھا۔ جسے فیس بک نے فوری تلف کر دیا اور صدر کا فیس بک کھاتہ ایک ماہ کے لیے منجمند کر دیا۔ فیس بک کا مؤقف ہے کہ صدر مادورو نے غلط معلومات شائع کیں۔
فیس بک نے اپنی وضاحت میں مزید کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی تجاویز کے علاوہ کسی کو درست نہیں مانتے، اور عالمی ادارے نے تاحال کوئی علاج تجویز نہیں کیا ہے۔ لہٰذا غلط معلومات شائع کرنے پر صدر مادورو کا کھاتہ ایک ماہ تک کسی قسم کا م...