Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

فیس بک نے کووڈ-19 کا علاج تجویز کرنے پر وینزویلا کے صدر کا کھاتہ ایک ماہ کے لیے منجمند کر دیا

فیس بک کی غیرلبرل سیاسی رہنماؤں کی آواز دبانے کی متعصب پالیسی جاری ہے، امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی کا نیا شکار وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو بنے ہیں، جن کے کھاتے کو فیس بک نے 1 ماہ کے لیے کسی بھی قسم کی اشاعت سے روک دیا ہے۔

وینزویلا کے صدر کا فیس بک کھاتہ کورونا وباء کے خلاف ایک ممکنہ علاج تجویز کرنے پر عارضی طور پر منجمند کیا گیا ہے۔ صدر مادورو نے کارواتیویر نامی ایک جڑی بوٹی کو کووڈ-19 کے خلاف مؤثر تجویز کیا تھا۔ جسے فیس بک نے فوری تلف کر دیا اور صدر کا فیس بک کھاتہ ایک ماہ کے لیے منجمند کر دیا۔ فیس بک کا مؤقف ہے کہ صدر مادورو نے غلط معلومات شائع کیں۔

فیس بک نے اپنی وضاحت میں مزید کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی تجاویز کے علاوہ کسی کو درست نہیں مانتے، اور عالمی ادارے نے تاحال کوئی علاج تجویز نہیں کیا ہے۔ لہٰذا غلط معلومات شائع کرنے پر صدر مادورو کا کھاتہ ایک ماہ تک کسی قسم کا مواد شائع نہیں کر سکے گا۔

وینزویلا نے تاحال فیس بک کے اقدام پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر مادورو نے کارواتیویر کی تشہیر پہلی بار نہیں کی ہے، وہ اس سے قبل بھی اسے کووڈ-19 کے خلاف معجزاتی قطرہ کہہ چکے ہیں۔ جس پر فیس بک نے انکی ویڈیو کو تلف کر دیا تھا، البتہ تب انکا کھاتہ بند نہیں کیا تھا۔ صدر مادورو کا ماننا ہے کہ کارواتیویر ہومیوپیتھی کا تجویز کردہ اور آزمودہ علاج ہے۔ ہر چار گھنٹے بعد اس کے دس قطرے لینے سے کووڈ-19 وائرس انسان کو متاثر نہیں کر پاتا۔ صدر نے اسکے وینزویلا میں آزمائش اور مصدقہ ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ تاہم ایلوپیتھی طریقہ علاج اسے ماننے سے انکاری ہے۔

یاد رہے کہ صدر مادورو رواں ماہ کے شروع میں روسی ویکسین سپوتنک5 بھی لگوا چکے ہیں۔

وینزویلا جنوبی امریکہ کے کم ترین متاثرہ ممالک میں سے ہے، جہاں اب تک صرف ایک لاکھ 55 ہزار افراد میں کووڈ-19 وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اور صرف 1500 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس کے برعکس ہمسایہ برازیل میں سوا کروڑ افراد کے متاثر اور 3 لاکھ کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three + seven =

Contact Us