باورچی خانے کا دواخانہ
کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سے امراض کا علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہےکہ شفا کے ان خزانوں کا درست ادراک اور استعمال کیا جائے۔
مثلاً
جوڑوں کا درد اور ہلدی
ہلدی پر تحقیق برق رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے اور اب اسے محققین کمال کی خوراک قرار دے رہے ہیں۔ ہلدی میں شامل اہم مادہ سرکیومن دل، آنتوں، امنیاتی نظام اور دیگر اعضا کو بہتر بناتا ہے۔ یہ کینسر روکنے اور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
لیکن اس کے استعمال سے پہلے یاد رہے کہ اگر ہلدی میں کالی مرچیں اور کچھ چکنائی ڈال کر استعمال کی جائے تو اس سے سرکیومن کی بدن میں جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ بصورتِ دیگر سرکیومن کی بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے۔
ہلدی جوڑوں کے درد اورجلن کو کم کرتی ہے اور ہڈیوں کے درد کو بھی رفع کرتی ہے۔ اپنے سوزش کم کرنے والے اجزا کی وجہ سے باقاعدہ لوگ اسے اپنی خوراک کا حصہ...