لبنان میں سیاسی بحران و معاشی بدحالی: ارب پتی کاروباری شخصیت اور سابق وزیراعظم نجیب میقاطی حکومت بنانے میں کامیاب، فرانسیسی منصوبے کے تحت ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا اعلان
لبنان میں کئی ماہ کی سیاسی کھینچا تانی کے بعد ارب پتی نجیب میقاطی مطلوبہ ووٹ حاصل کر کے حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم نجیب نے ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا وعدہ کیا ہے اور فرانس کے تجویز کردہ منصوبے کے تحت ہنگامی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ کوئی جادو گر نہیں اور نہ کوئی معجزہ دکھا سکتے ہیں لیکن انہیں بین الاقوامی سطح پر کچھ یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں اور انہوں نے نے خود بھی اپنے تجربے کی بناء پر صورتحال کا تفصیل سے مطالعہ کیا ہے، انہیں امید ہے کہ وہ ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
نجیب میقاطی اس سے قبل بھی دو مرتبہ 2005 اور پھر 2011 سے 2013 کے دوران لبنان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انکی حالیہ سنگین حالات میں حکومت بنانے کی کامیابی میں حزب اللہ کی حمایت کا بڑا کردار ہے۔ 118 ارکان کی پارلیمنٹ میں میقاطی 72 ووٹ لینے میں کامیاب ...