
جوبائیڈن کے ساتھ اچھے تعلقات ضرور رہے لیکن ریاستی سطح پر اسکا فائدہ دیکھنا مشکل ہے: ایرانی وزیر خارجہ کا رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو – ویڈیو
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ انٹرویو میں ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا سوچنا غلط ہو گا کہ انکے جو بائیڈن کے ساتھ تعلقات سفارتی سطح پر کسی بڑے فائدے کا باعث بنیں گے۔ اگرچہ انکا بائیڈن کے ساتھ تعلق 20 سال پرانا ہے اور وہ تب سے رابطے میں ہیں جب جواد ظریف اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب تھے۔ لیکن دونوں ممالک کی اپنی پالیسیاں ہیں اور ایران کو جھکانے کی کوشش کرنے والا جا چکا ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ملک کو معاشی دہشت گردی سے بچا سکیں۔
https://youtu.be/8asEFgIa1Ns...