لیبیا: فریقین کا جنگ بندی کا اعلان، عرب ممالک کا خیر مقدم، بیرونی مداخلت ختم کرنے پر زور
خانہ جنگی سے شدید متاثر شمال افریقی ملک لیبیا کی صدارتی کونسل نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔
کئی سالوں سے بیرونی مداخلتوں اور اندرونی انتشار کے باعث لیبیا خانہ جنگی کا شکار تھا جس میں امریکہ، فرانس اور روس کے علاوہ خطے کے متعدد ممالک کی جانب سے بھی مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کا سلسلہ جاری تھا۔
کچھ عرصہ سے دو بڑے گروہ سامنے آئے تھے جن میں سے ایک کو کسی حد تک عالمی برادری کا اعتماد حاصل تھا تاہم خطے کے دیگر ممالک خصوصاً عرب ممالک کی اور مقامی آبادی کی حمایت نہ ہونے کے باعث گروہ مظبوط حکومت بنانے میں ناکام رہا۔ دوسرے گروہ کو بظاہر عالمی برادری کا اعتماد تو حاصل نہ تھا تاہم خطے کے متعدد ممالک اور مقامی آبادی خصوصاً قبائل کے اعتماد کے باعث دونوں گروہوں میں مکمل طاقت کے لیے تگ و دو نے ملک کو خانہ جنگی میں دھکیل رکھا تھا۔
پہلے گروہ یعنی لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر فیض السراج عالم...