
روسی سماجی میڈیا پر پالتو شیرنی کے چرچے – ویڈیو
روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافاتی دیہہ میں ایک گھر کی چھت پر بیٹھی شیرنی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نشر کرنے پر دو ہمسائیوں میں جھگڑا ہو گیا۔
ویڈیو میں شیرنی کو چھت پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، پر شیرنی کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ کوئی غیر معمولی منظر نہ تھا جسے ہمسائے نے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شائع کر دیا، اور انکے لیے مصیبت بنانے کی کوشش کی۔
https://www.instagram.com/p/CM4JVbcINaV/?utm_source=ig_web_copy_link
شیرنی کے مالک کا کہنا ہے کہ انکا اپنا چڑیاگھر ہے، جہاں کئی جانور رہتے ہیں، اور ہمسایہ اس سب سے بخوبی واقف ہے، ہمیں نہیں معلوم اس منظر کو یوں نشر کرنے کے پیچھے ہمسائے کا کیا مقصد تھا۔
مالک نے مزید وضاحت کی کہ اس شیرنی کے انکے پاس مکمل دستاویزات ہیں اور اسکی اچھے سے دیکھ بھال کی جاتی ہے، اسے بچپن میں چڑیاگھر سے لیا گیا تھا کیونکہ اسکی ماں اسے دودھ نہیں پلاتی تھی۔...