ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ فرانسیسی فوج ہمارے ملک میں دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہے: مالی کے وزیراعظم مائیگا کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویو
مالی کے وزیراعظم کوغؤل کوکالا مائیگا نے رشیا ٹوڈے کو دیے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ انکے ملک میں دہشت گردی والے گروہوں کو فرانسیسی فوج نے تربیت دی ہے۔
مغربی افریقہ کے ملک کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اس وقت مالی کے دو تہائی حصے پر قابض ہیں اور بظاہر دہشت گردی سے لڑنے کے لیے موجود فرانسیسی فوج دراصل انہیں تحفظ اور تربیت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فرانسیسی فوج کدال کے علاقے میں چھاؤنی پر مکمل قبضہ کیے بیٹھی ہے اور وہاں مالی کے حکومتی اہلکاروں تک کو جانے کی اجازت نہیں۔ فرانس وہاں ہی دہشت گردوں کو تربیت دیتا ہے اور اس بات کے ہمارے پاس مکمل ثبوت ہیں۔
وزیراعظم مائیگا نے گفتگو میں ایک مقامی کہاوت سناتے ہوئے کہا کہ اگر تم اپنے کمرے میں کھوئی ہوئی سوئی ڈھونڈ رہے ہو اور کوئی اجنبی تمہیں اسے ڈھونڈنے میں مدد کرنے کا کہے تو سمجھ جاؤ کہ وہ سوئی پر ہی کھڑا ہے، اور اسکی موجود...