مالی بدعنوانی: سعودی شاہی خاندان کے دو افراد سمیت اہم فوجی افسران برطرف، تحقیقات کا دائرہ وسیع
سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے شاہی خاندان کے دو افراد سمیت اہم فوجی افسران کو مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کردیا ہے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ شاہی فرمان میں سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر اور 2 انتہائی سینئر حکام کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اہلکاروں میں کمانڈر جوائنٹ فورسز فہد بن ترکی بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے عبدالعزیز بن فہد بن ترکی پر وزارت دفاع میں مالی بدعنوانی ثابت ہوئی تھی۔
معاملے میں مبینہ ملوث وزارت دفاع کے دیگر فوجی افسران اور سویلین ملازمین کو بھی تشویش کے لیے عدلیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔...