مصر: نجی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھنے سے سات مریض جاں بحق، متعدد زخمی
مصر کے ایک نجی اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے کم ازکم سات افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت قاہرہ سے 35 کلومیٹر دور العبور نامی شہر کے نجی اسپتال میں صبح 9 بجے آگ بھڑک اٹھنے کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اگرچہ آگ بجھانے والا عملہ فوری جائے حادثہ پر پہنچا اور آگ کو ایک ہی منزل پر سنبھال لیا گیا تاہم اس دوران انتہائی نگہداشت کے کمروں میں زیر علاج مریضوں کو بچایا نہ جا سکا اور سات کی جھلس کر موت واقع ہو گئی۔
شہری انتظامیہ نے فوری اقدام کرتے ہوئے مریضوں اور عملے کو نزدیکی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا اور بہت سے زخمیوں کی جان بچا لی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔...