
مصر: ٹرین حادثے میں 32 افراد جاں بحق، 66 زخمی
مصری شہر سہاگ میں دو ٹرینوں کی آپسی ٹکر میں 32 افراد جاں بحق جبکہ 66 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے فوری بعد مقامی آبادی کے لوگ اور شہر کا ہنگامی مدد کا عملہ فوری حرکت میں آگیا اور 36 ایمبولنسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے زخمی افراد کو فوری اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔
https://twitter.com/RT_com/status/1375424798269005832?s=20
حادثہ ایک ٹرین کے دوسری کو پیچھے سے ٹکر کے باعث پیش آیا، جس سے اگلی ٹرین کی پچھلی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کا سبب تاحال سامنے نہیں آیا ہے تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دونوں ٹرینوں کے ڈرائیوروں کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
https://twitter.com/AbdelglelHh/status/1375420633262211072?s=20
دو سال قبل بھی مصر میں ایک بڑے ٹرین حادثے میں 24 لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جبکہ 2017 میں مصر میں مجموعی طور پر 1793 ٹرین حادثات ہوئے۔
https://twitte...