
مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، 3 زخمی: ترجمان ہندوستانی فوج راجیش کالیا
ہندوستان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سرحدی تنازعہ کے دوران پاکستان نے تین فوجیوں کو ہلاک کر دا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے اس سے قبل ایک پاکستانی شہری کو بلا اشتعال گولی باری سے شدید زخمی کر دیا تھا۔
ہندوستانی فوج کے ترجمان راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ چار زخمی ہوئے۔ تاہم بعد میں ایک زخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
اسلام آباد نے واقع پر کسی تبصرے سے انکار کیا ہے تاہم بروز بدھ ہندوستانی فوج کی ہلکے ہتھیاروں کی گولہ باری سے ایک 65 سالہ خاتون کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔...