روس نے رواں برس ہی نارڈ سٹریم 2 منصوبے سے یورپ کو گیس کی ترسیل کا اعلان کر دیا: خبر سامنے آتے ہی یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 10٪ تک حد درجہ کمی
روسی گیس کمپنی گیس پروم نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال نارڈ سٹریم 2 سے یورپ کو 5 اعشاریہ 6 ارب مکعب میٹر گیس فراہم کر سکے گی۔ کمپنی کے مطابق منصوبے پر 99فیصد کام جولائی میں مکمل ہو گیا تھا، اور اب صرف آخری حصوں میں کام ہو رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ اکتوبر تک گیس کی ترسیل شروع ہو جائےگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر تک گیس پائپ اپنی صلاحیت کے 70٪ تک پہنچ جائے گی اور اس سے ترسیل کی مقدار اب تک کے تمام اندازوں کی حدود بھی پار کر جائے گی, جبکہ یورپ کی طلب اور آگے چل کر بڑھتی ضروریات کے باعث دونوں نارڈ سٹریم 1 اور 2 آئندہ موسم سرما سے سالانہ 55 ارب مکعب میٹر کی صرف جرمنی کو فراہمی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
نارڈ سٹریم 1 جون میں مکمل ہو گئی تھی، جبکہ 2 آئندہ ماہ کے شروع میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
منصوبے کی تکمیل کی خبروں کے ساتھ ہی یورپ میں گیس کی قیمتیں 9 فیصد سے بھی زیادہ گر گئی ہیں، جو فی ہزا...