کبھی اسکول نہ جانے والی لاہور کی 9 سالہ نتالیہ نے ہندوستانی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ دیا
نو برس کی ہونہار پاکستانی طالبہ نے کیمیا کے دوری جدول (پیریاڈک ٹیبل) میں عناصر کو درست ترتیب میں رکھنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
https://youtu.be/rqI1pb0Y6R8
اٹھارہ جولائی کو لاہور کی نتالیہ نجم نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ نتالیہ نجم نے صرف دو منٹ 42 سیکنڈ میں دوری جدول کے عناصر کو برق رفتاری سے اپنی جگہ پر رکھ کر کم ترین مدت میں ان کو ترتیب کے ساتھ پیش کیا اور نتالیہ نے یہ کام گزشتہ ریکارڈ سے سات سیکنڈ کم مدت میں انجام دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستانی پروفیسر میناکشی اگروال کے نام تھا۔ اس کارنامے کو انجام دینے کے بعد نتالیہ بہت خوش تھیں، جبکہ موقع پر موجود گنیز بک آف ورلڈریکارڈ کے ججوں نے ان کو سراہا۔
طالبہ نتالیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں غیرمعمولی دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کے دیگر بچے بھی ان کے کام سے متاثر ہوکر سائنس، ٹیکنالوجی، انجیئرنگ اور ر...