ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفوبیا پر مبنی مواد کو بھی ہٹایا جانا چاہیے: عمران خان کا مارک زکربرگ کو خط
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو خصوصی خط میں ویب سائٹ سے تمام اسلاموفوبک مواد ہٹانے کا لکھا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان یہودیوں کی نسل کشی کے مترادف حالات سے گزر رہے ہیں۔
عمران خان نے خط میں فیس بک کے حالیہ فیصلے کی ستائش کی جس میں ہولوکاسٹ سے متعلق مواد کو ہٹانے کی پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا، اور وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسی بنیاد پر اسلام کے خلاف نفرت پر مبنی مواد کو ہٹانے کی پالیسی بھی بنانا ہو گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے زکر برگ کو خط میں کہا ہے کہ میں آپ کے ہولوکاسٹ کو غلط ماننے یا اس پر تنقید کرنے کے خلاف مواد کو ہٹانے کے فیصلے کو سراہتا ہوں، نازیوں نے جرمنی اور یورپ بھر میں یہودیوں کی نسل کشی کی، ان کے خلاف نفرت پھیلائی، اور اب اسی طرز پر مغربی دنیا میں اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے، اور اس میں...