ایران: مظاہروں میں شرکت پر27 سالہ پہلوان کو پھانسی کی سزا، صدر ٹرمپ نے معافی کی اپیل کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 سالہ ایرانی پہلوان نوید افکاری کو پھانسی نہ دے۔
مغربی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں 2018 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں نوید افکاری نے شرکت کی تھی۔ جس کے جرم میں 27 سالہ معروف پہلوان نوید افکاری کو گرفتارکیا گیا تھا۔ اور بعد میں اسے کوڑوں کی سزا کے ساتھ ساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی۔
تاہم اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پہلوان کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ کشتی کے اچھے اور معروف کھلاڑی نوید افکاری کو پھانسی نہ دے۔ نوجوان محض ایران کی بدترین معاشی صورتحال اور مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1301627761715490817
نوید افکاری کو سزائے موت سے بچانے کے لیے سماجی میڈیا پر ٹرینڈ بھی چل رہا ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان نوید ا...