پولینڈ: اسقاط حمل کو غیر آئینی قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف بڑا مظاہرہ
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اسقاط حمل کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرہ پچھلی کئی دہائیوں میں ہونے والے مظاہروں میں سب سے بڑا تھا۔ مظاہرے میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی اور اسقاط حمل پر پابندی کے ایک اہم عدالتی فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔
اگرچہ مظاہرہ پر امن طور تھا تاہم اسقاط حمل کے مخالف گروہوں کی جانب سے نکالے جانے والے جلوس کے ساتھ جھڑپ کے خوف میں پولیس مظاہرین کے ساتھ موجود رہی۔
https://youtu.be/v9bEYH_k7Is
روسی ویڈیو نشریاتی ادارے رپٹلی کے مطابق وارسا میں ہونے والا مظاہرہ اتنا بڑا تھا کہ ڈرون کیمرے سے بھی اسکی مکمل تصویر کشی نہیں کی جا سکی، مظاہرے میں شہریوں نے عدالتی فیصلے کے خلاف نعرےلگائے، اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
پولینڈ کی آئینی عدالت نے گزشتہ ماہ ایک اہم فیصلے میں ناگزیر حالات میں بھی اسقاط حمل کو غیر آئینی قرار...