دنیا تیل کے بدلے ویکسین دے دے، بھیک نہیں مانگیں گے: وینزویلا کے صدر کا مغربی معاشی پابندیوں کے سامنے جھکنے سے انکار
وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے دنیا سے تیل کے بدلے ویکسین دینے کی درخواست کر دی ہے۔ وینزویلی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تیل ہے، دنیا میں گاہک ہیں لیکن امریکی معاشی پابندیوں کے باعث ہم نہ تو اسے بیچ سکتے ہیں اور نہ وائرس کے خلاف تحفظ کے لیے ویکسن خرید سکتے ہیں۔ صدر مادورو کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے، اگر کوئی تیل کے بدلے ویکسین دینا چاہے تو ضرور لیں گے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے 7 ارب ڈالر اور دیگر اثاثہ جات منجمند کر رکھے ہیں اور معاشی پابندیوں کے باعث ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔
گزشتہ ہفتے ملک کے نائب صدر ڈیلسی رادریگوئیز نے بھی بین الاقوامی بینکوں سے درخواست کی تھی کہ مغربی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کم ازکم انکے کھاتے کھول دیے جائیں تاکہ وینزویلا ویکسین خرید سکے، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ یاد رہے کہ وینزویلا نے کچھ عرصہ قبل عدالت کے ذریعے برطانوی ب...