امریکی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ واپس لے لیا
گزشتہ ہفتے امریکی انتظامیہ نے کورونا وباء کے پیش نظر امریکہ میں زیر تعلیم ایسے تمام غیر ملکی طلبہ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جن کے درس آن لائن ہو رہے تھے۔
فیصلے کے تحت طلباء کے ویزے منسوخ کرکے انہیں زبردستی واپس بھیجنے کی سخت پالیسی کو اپنانے کا عندیا بھی دیا گیا تھا تاہم طلبہ کی جانب سے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار سامنے آںے پر انتظامیہ نے فیصلہ واپس لے لیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر کچھ تعلیمی اداروں نے بھی احتجاج کیا اور عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اس سے قبل ہی انتظامیہ نے فیصلہ واپس لے لیا اور طلبہ کو اطلاع دے دی گئی کہ اب انہیں انتظامیہ کی جانب سے انہیں زبردستی وطن واپس نہیں بھیجا جائے گا اور نہ ہی انہیں امریکہ میں رکنے کے لیے تعلیمی ادارے یا مضمون بدلنے کی ضرورت ہے۔
...