ٹوکیو-2020 اولمپک کھیلوں کے نقشے میں متنازعہ جزائر کو جاپان کا حصہ دکھانے پر جنوبی کوریا ناراض: کھیلوں میں حصہ نہ لینے کی دھمکی دے دی
جنوبی کوریا نے جاپان پر اولمپکس-2020 کے دستاویزات میں متنازعہ جزیروں کو اپنا علاقہ ظاہر کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ معاملے پر جنوبی کوریا کی سیاسی قیادت کی برہمی کا یہ عالم ہے کہ نقشہ درست نہ کرنے پر کھیلوں میں حصہ نہ لینے کے لیے مشاورت کی جا رہی ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یوئی یون نے متنازعہ جزائر کے کوریائی نام استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان حرکات کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت ہر ممکن طریقے سے اس مسئلے سے نمٹے گی۔
واضح رہے کہ بحیرہ مشرق/بحیرہ جاپان میں دو چھوٹے غیر رہائشی جزیرے ہیں جن پر دونوں ہمسایہ ممالک حق کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اگرچہ جنوبی کوریا نے یہاں کچھ پولیس اہلکار تعینات کرکے اس پر قبضہ جما رکھا ہے لیکن جاپان ان جزیروں کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔
جنوبی کوریا کی سیاسی قیادت کو اعتراض ہے کہ اولمپک مشعل کے دورے کے لیے جاری جاپان کے نقشے میں ان جزیروں ک...
