ٹویٹر کے بانی کی صدر ٹرمپ اور امریکی روایت پسندوں کے خلاف متعصب کارروائی کا پول کھل گیا: جیک ڈورسی کی عملے سے ہوئی آن لائن بیٹھک کی ویڈیو سامنے آگئی
ٹویٹر کی جانب سے غیر لبرل آوازوں کو دبانے کے لیے متعصب پالیسیوں کا باقائدہ انکشاف ہونے لگا ہے، سماجی میڈیا ویب سائٹ کے بانی کی ایک سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں جیک ڈورسی کو واضھ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کیسے ویب سائٹ امریکہ میں روایت پسندوں خصوصاً صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آواز کو بند کرے گی اور ان کے آئندہ کیا منصوبے ہیں۔
ویڈیو میں جیک ڈورسی 8 جنوری 2021 کو عملے کے ایک بندے سے ویڈیو کال میں گفتگو کررہے ہیں اور کہتے پائے گئے ہیں کہ آئندہ کچھ ماہ میں صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد کیسے حالات سے نمٹنا ہے۔
https://twitter.com/JamesOKeefeIII/status/1349860758444765184?s=20
ڈورسی کہتے ہیں کہ ہم فی الحال ایک اکاؤنٹ (صدر ٹرمپ) پر نظر جمائے ہوئے ہیں، لیکن یہ معاملہ صرف ایک کھاتے تک محدود نہیں رہے گا، اور نہ ہی صرف ایک اہم دن (حلف برداری) تک رک جائے گا۔
ویڈیو میں ڈورسی، "کی...