Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

ٹویٹر کے بانی کی صدر ٹرمپ اور امریکی روایت پسندوں کے خلاف متعصب کارروائی کا پول کھل گیا: جیک ڈورسی کی عملے سے ہوئی آن لائن بیٹھک کی ویڈیو سامنے آگئی

ٹویٹر کی جانب سے غیر لبرل آوازوں کو دبانے کے لیے متعصب پالیسیوں کا باقائدہ انکشاف ہونے لگا ہے، سماجی میڈیا ویب سائٹ کے بانی کی ایک سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں جیک ڈورسی کو واضھ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کیسے ویب سائٹ امریکہ میں روایت پسندوں خصوصاً صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آواز کو بند کرے گی اور ان کے آئندہ کیا منصوبے ہیں۔

ویڈیو میں جیک ڈورسی 8 جنوری 2021 کو عملے کے ایک بندے سے ویڈیو کال میں گفتگو کررہے ہیں اور کہتے پائے گئے ہیں کہ آئندہ کچھ ماہ میں صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد کیسے حالات سے نمٹنا ہے۔

ڈورسی کہتے ہیں کہ ہم فی الحال ایک اکاؤنٹ (صدر ٹرمپ) پر نظر جمائے ہوئے ہیں، لیکن یہ معاملہ صرف ایک کھاتے تک محدود نہیں رہے گا، اور نہ ہی صرف ایک اہم دن (حلف برداری) تک رک جائے گا۔

ویڈیو میں ڈورسی، “کیو اے نان” سازشی نظریے کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا بھی کہتے ہیں اور امریکہ میں بڑھتی نظریاتی تقسیم کو بنیاد بنا کر مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے اپنے عملے کو تیار رہنے کی تنبیہ کرتے پائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کیو اے نان نظریے کے ماننے والوں کا یقین ہے کہ دنیا کوشیطان کے کچھ آلہ کاروں نے جھکڑ رکھا ہے، جو انسانوں کا گوشت کھاتے اور بچوں کے ساتھ جنسی عمل کو پسند کرتے ہیں۔ نظریے کو امریکہ میں بہت مقبولیت حاصل ہے اور ریپبلک جماعت کے بڑے حامی صدر ٹرمپ کو انکا مسیحا مانتے ہیں جو دنیا کو اس شیطانی چنگل سے بچائے گا۔

ویڈیو سامنے لانے والے صحافی کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو ٹویٹر کی آن لائن بیٹھک کی ہے اور اس نے اسے عملے کے ایک بندے سے حاصل کیا ہے۔

یاد رہے کہ کیپیل ہل پر دھاوا بولنے کے بعد سے اب تک ٹویٹر امریکہ میں 70 ہزار سے زائد کھاتوں کو بند کر چکا ہے۔ جن میں سے اکثریت ان افراد کے اکاؤںٹوں کی تھی جو کیو اے نان نظریے کے حوالے سے مواد شائع کرتے تھے۔

اس کے علاوہ جیک ڈورسی صدر ٹرمپ کے کھاتے کو بند کرنے کی حمایت میں کہہ چکے ہیں کہ وسیع تر عوامی مفاد میں اٹھایا قدم درست تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

6 + 2 =

Contact Us