ٹویٹر کی سنسرشپ قومی سلامتی کےلیے خطرہ بن رہی ہے: ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کا جیک ڈورسی کو خط
امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ چاڈ وولف نے ٹویٹر کے مالک جیک ڈورسی سے خصوصی خط میں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویب سائٹ کی جانب سے ایک اعلیٰ حکام کے کھاتے کو بند کرنے کا اقدام قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھا۔
https://twitter.com/DHS_Wolf/status/1322285774952452097?s=20
واضح رہے کہ ٹویٹر نے دو روز قبل کسٹم اور بارڈر پٹرول کے سربراہ مارک مورگن کا کھاتہ اس پیغام کے بعد بند کر دیا تھا جس میں انہوں نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کے کام کی تشہیر کرتے ہوئے اسے قومی سکیورٹی کے لیے ضروری قرار دیا تھا، ٹویٹر کا مؤقف تھا کہ امریکی اہلکار نے ٹویٹ سے عوام کو تشدد پر اکسایا ہے۔
https://twitter.com/CBPMarkMorgan/status/1321490184811253761?s=20
ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ نے کھلے خط میں لکھا ہے کہ نظریاتی اختلاف کے علاوہ مورگن صاحب کی ٹویٹ سے اختلاف کی کوئی...
