
ٹویٹر کو 2020 میں 1.13 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی ٹویٹر نے بروز بدھ اپنی 2020 کی آمدنی عیاں کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی کی کمائی میں گزشتہ سال 2019 کی نسبت 1 اعشاریہ 13 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جبکہ مجموعی نقصان 1 اعشاریہ 14 ارب ڈالر کا ہوا۔ کمپنی کے مطابق اسکی آمدنی میں ایک سال میں 31 فیصد کی کمی ہوئی۔
کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس نے گزشتہ سال 3 اعشاریہ 72 ارب ڈالر کمائے جبکہ ٹیکس اور دیگر اخراجات کی صورت میں 3 اعشاریہ 69 ارب ڈالر خرچ کیے۔
کمپنی نے 2021 کے پہلے چوتھائی حصے میں 94 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک آمدنی کی توقع کا اظہار کیا ہے۔...