ٹیکنالوجی اور بزرگوں کا رویہ بھی آبادی میں کمی کا موجب ہے: روسی ماہر شماریات
روس کے ماہر شماریات الیکسی راکشاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے ہوتی کمی کی وجوہات میں دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ والدین کا جوانوں سے بچوں کی پیدائش کے لیے اسرار نہ کرنا اور ٹیکنالوجی کے آلات بھی شامل ہیں۔
یار رہے کہ روس یورپ کے متعدد ممالک کی طرح آبادی میں گراوٹ کے مسئلے کا شکار ہے، جس پر ایک مقامی ماہر شماریات نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ اس کے حل کے لیے باقائدہ پالیسی مرتب کی جائے، ٹیکنالوجی کے بے جا استعمال خصوصاً ننگی فلموں تک رسائی کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے اور بزرگوں کے لیے خصوصی سماجی تعلیم اور خاندانی نظام کی مظبوطی کا بندوبست کیا جائے۔
یاد رہے کہ روس 2018 سے آبادی میں گراوٹ کے رحجان کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ کورونا وباء کے باعث اس میں اچانک مزید اضافہ بھی ہوا ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق روس میں کورونا کے باعث 2020 میں 3 لاکھ اموات ہوئی تھیں جبکہ 2021 میں ...