روس سربیا میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی کان سے سونا نکالنے کو تیار
روس کی سب سے بڑی کان کنی کی کمپنی پولیئس کا کہنا ہے کہ وہ سربیا میں موجود سب سے بڑی سونے کی کان سخوئی پہ کام کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے۔ اندازے کے مطابق سخوئی میں 540 ملین ٹن کے چٹانی ذخائر سے 4 کروڑ اونس سونا نکلنے کا امکان ہے۔
کمپنی کے مطابق سربیا کے سونے کے ذخائر دنیا کے سب سے بڑے ذخائر ہیں، اور فی ٹن خام چٹان سے 2 اعشاریہ 3 گرام سونا نکلنے کا امکان ہے۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹھیکہ ملنے پر کمپنی دنیا کی دوسری بڑی سونا نکالنے والی کمپنی بن جائے گی۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ سخوئی کی سونے کی کان کے باقی ماندہ 22 فیصد ذخائر خریدنے کے لیے 12 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔
واضح رہے کہ پولیئس روس کی سب سے بڑی سونے کی کان کنی کرنے والی کمپنی ہے۔ جس کے پاس ملک بھر میں کئی بڑی کانیں ہیں، کمپنی سالانہ تقریباً 28 لاکھ اونس سونا پیدا کرتی ہے۔
...