اگر یورپی اتحاد نے ملکی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ تَرک نہ کیا تو اتحاد سے الگ ہو جائیں گے: پولش وزیر قانون کی دھمکی
پولینڈ کے وزیر قانون نے دھمکی دی ہے کہ اگر یورپی اتحاد نے ملکی قوانین میں مداخلت کا سلسلہ نہ روکا تو پولینڈ اتحاد سے الگ ہو جائے گا۔ زبیگنیو زیوبرو کا کہنا تھا کہ اتحاد کے نام پر مغربی اقوام کو بلیک میل کرنے کی کوششیں ترک کرنا ہوں گی، وگرنہ انکی حکومت اتحاد سے الگ ہونے کا سوچے گی۔
مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں پولش وزیر قانون نے 16 آگست کو متوقع یورپی عدالت کے فیصلے پر اظہار خیال کیا جسمیں پولینڈ پر عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر مالی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے، پولش وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر اتحاد کا یہی رویہ رہا تو پولینڈ اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر انتہائی غلط ہے کہ یورپی اتحاد ایک اچھا انکل ہے اور ہمین خوب رقوم دیتا ہے، اور اس کے بدلے وہ ہم سے جو چاہے کروا سکتا ہے، اور ہم ہر صورت اس کے پابند ہیں، یہ پراپیگنڈا بکواس ہے، ہم اسے نہیں مانت...