آئی ایم ایف پیرس کلب سوڈان کا 5 ارب ڈالر کا قرض معاف کرے گا: آئندہ ماہ ختمی منظوری ملنے کا امکان
فرانسیسی صدر ایمینوئل میخرون نے سوڈان کے آئی ایم ایف قرضے کی ادائیگی کی پیشکش کردی ہے۔ سوڈان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے 5 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ جس کی ادائیگی کے لیے فرانسیسی صدر نے پیرس کلب کے رکن کو پیشکش کی ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگلے ماہ کے آخر تک فرانس باقائدہ قرضے کے معافی کی منظوری دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سوڈان پیرس کلب کا اہم رکن ہے اور شدید معاشی مسائل کے باعث فرانس اس کا قرضہ مکمل طور پر معاف کرنے کے حق میں ہے۔ صدرمیکرون نے ان خیالات کا اظہار پیرس میں سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور ملک کی خود مختار انتظامی کونسل کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان کے ساتھ ایک کانفرنس کی میزبانی کے بعد کیا۔
برطانیہ اور امریکہ سمیت کانفرنس کے شرکاء نے افریقی ملک کے بقایا جات کو معاف کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ فرانس نے مزید 1.5 ارب ڈالر کا قرض دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔...