چین کے آئینہ دکھانے پر آسٹریلیا برہم: افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم پر احتساب کی ٹویٹ کرنے پر معافی کا مطالبہ کر دیا – چین کا بھی بھرپور جواب
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ٹویٹر پر نشر کردہ خصوصی پیغام نے عالمی سطح پر افغان جنگ کے دوران نیٹو افواج کی جانب سے مظالم پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پیغام میں ایک تصویر میں آسٹریلوی فوجی کو ایک نہتی افغان بچی کو دبوچے اسکی گردن پر چھڑی چلاتے دکھایا گیا ہے، اور ساتھ جنگی جرائم پر انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بظاہر اس مطالبے کا تناظر آسٹریلوی افواج کے افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا مرتکب نکلنا ہے۔
https://twitter.com/zlj517/status/1333214766806888448?s=20
چینی دفتر خارجہ کی ٹویٹ پر آسٹریلوی وزیر اعظم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے چین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چین کو ایسی ٹویٹ پر شرم کرنی چاہیے، ٹویٹ اشتعال انگیز ہے اور یہ افغانستان میں آسٹریلیا کے فوجیوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، وزیراعظم سکاٹ موریسن نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اگر چین نے ٹو...