چین اور امریکہ کے باہمی تعلقات میں مزید دوری، امریکی سفیر چینی وزارت خارجہ میں طلب
چین کی وزارت خارجہ نے آج رات بیجنگ میں امریکی سفیر کو طلب کر کے چین کے خلاف امریکی حکومت کے اقدامات پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ چین کی وزارت خارجہ کے حکام نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے چین مخالف اقدامات پر اپنی ناراضی کا اعلان کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی منظوری کے قانون پر دستخط کر دیئے جس کے بعد امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کی تازہ مثال امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دینا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کی خود مختاری کا بہانہ بناتے ہوئے چین کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے قانونی دستاویز پر دستخط کرکے سخت پابندیوں کی منظوری دے دی ۔
...