
چین نے بی بی سی کی ملک میں نشریات بند کر دیں
چین نے برطانوی ادارے بی بی سی کی نشریات کو ملک میں بند کر دیا ہے، چین کے قومی ریڈیو اور ٹی وی سے نشر ہونے والی خبر کے مطابق بی بی سی کو بند کرنے کی وجہ برطانوی ادارے کی چین سے متعلق متعصب اور غلط خبریں ہیں۔ حکومتی وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ بی بی سی چین کے مفاد اور اتحاد کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف تھا جسکے باعث اسکی نشریات کو ملک میں بند کر دیا گیا ہے۔
چین کے معروف عالمی جریدے نے ایک تحریر میں حکومتی اقدام پر تبصرہ لکھتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کے حوالے سے غلط اور متعصب خبریں نشر کیں۔ حکومت کے برطانوی طرز پر شدت پسندی کے خلاف قائم تعلیمی اسکولوں کو جیل دکھایا، اور چین کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ یہاں تک کہ حکومت پر نسل کشی کا الزام بھی لگایا گیا۔ لیکن چین خاموش رہا، اب برطانوی حکومت کی جانب سے چینی ٹی وی سی جی ٹی این کی نشریات بند کرنے پر چین نے...