
چین کی سونے کی طلب: دو ماہ میں ساڈھے 8 ارب ڈالر مالیت کا سونا چین منتقل ہو گا
دنیا کے سب سے بڑے سونے کے صارف چین نے ملک میں موجود تمام مقامی و بین الاقوامی بینکوں کو سونا درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
چینی مالیاتی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا مرکزی بینک اس چیز منظم طریقے سے کنٹرول کرتا ہے کہ ملک میں کتنا سونا آ رہا ہے، بینک نے تمام کاروباری بینکوں کا حصہ مختص کر رکھا ہے اور بینک اسی کوٹے کے تحت سونا درآمد کر سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بینک ضرورت کے تحت سونا لانے کی اجازت دیتا ہے لیکن بسا اوقات اس کے بازار میں استعمال کو روکتا بھی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں گزشتہ کچھ ہفتوں میں سونے کی بڑی مقدار درآمد کی گئی ہے، جسکا مطلب ہے کہ بینک نے اسکی اجازت دی۔
تاہم مغربی میڈیا سے گفتگو میں ایک چینی کاروباری بینک کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ انہیں 2019 سے اجازت نہیں دی گئی، لیکن اب دی جائے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چین می...