
چین: مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ سے 100 ارب کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت
چین کی تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی کمپنی پیٹرو چائینہ نے گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ چینی نشریاتی ادارے ژینہووا کے مطابق کمپنی کو 100 ارب کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے، جس سے یومیہ 6 لاکھ دس ہزار کیوبک میٹر گیس اور 106 کیوبک میٹر خام تیل نکالا جا سکے گا۔
گیس کا ذخیرہ چین کے شمال مغربی مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں دریافت ہوا ہے۔ اس علاقے سے کمپنی کے مدیر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ دریافت خطے کی سب سے بڑی معدنی دریافت ہے، اس سے علاقے کی فلاح و بہبود میں مدد ملے گی، اور ملک کو توانائی کے میدان میں مزید خودمختاری حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
چینی کمپنی اب تک سالانہ 30 ارب کیوبک میٹر گیس نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آئندہ سال میں اسکا ہدف 31 اعشاریہ 6 ارب کیوبک میٹر تک لے جانے کا ہے، جو چین کی مجموعی گیس پیداوار کا چھٹا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ چین قدرتی گی...