
چین سے معاشی میدان میں مقابلے میں ناکامی پر مغرب میں ایشیائی ملک کے خلاف پراپیگنڈا تیز
مغربی ممالک میں حکومتیں چین کے خلاف اپنی عوام میں نفرت پیدا کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ میں چین کو ایک خطرناک شر اور ایسے ملک کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جہاں عوام پر ظلم اور تشدد کیا جاتا ہے، بغیر وجہ کے شہریوں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور اقلیتیں بالکل محفوظ نہیں ہیں۔ جبکہ کورونا کے ماخذ کے حوالے سے پراپیگنڈا بھی جاری و ساری ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ میں چینی صدر کو جنونی اور طاقت کے نشے میں مست ایک ایسی قیادت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو دنیا کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
اس کے بالمقابل امریکہ اور صدر بائیڈن کو دنیا کے مسیحا کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جن کے بغیر دنیا کا نظام درہم برہم ہو جائے۔
چین کی حالیہ برسوں میں اقتصادی ترقی دراصل اس سارے پراپیگنڈے کے پیچھے بنیادی وجہ ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی اور عسکری قوت کے خلاف مغربی ذرائع ابلاغ نے کھلی جن...